(شیخ کفعمیؒ نے بلد الامین میں ایک دعا حضرت امام زین العابدین سے نقل کی ہے اور فرمایا ہے کہ اس دعا کو مقاتل بن سلیمان نے حضرت سے نقل کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اسے سو مرتبہ پڑھے اور اس کی دعا مستجاب نہ ہو تو اسے حق ہے کہ مجھ پر لعنت کرے۔ دعا یہ ہے۔)
خدایا میں کیسے تجھے پکاروں جب کہ میری اوقات معلوم ہے اور کیسے تجھ سے امید قطع کر لوں جب کہ تیرا کرم بھی معلوم ہے۔ خدایا جب میں تجھ سے سوال نہیں کرتا ہوں تب بھی تو عطا کر دیتا ہے اور کون ایسا ہے جو سوال کرنے پر عطا کر دے۔ میں جب تجھے نہیں پکارتا ہوں جب بھی تو قبول کر لیتا ہے۔ تو کون ایسا ہے جس سے دعا کروں اور قبول کر لے۔ خدایا جب میں تجھ سے فریاد نہیں کرتا ہوں جب بھی تو رحم کر دیتا ہے تو کون ایسا ہے جس سے فریاد کروں تو وہ رحم کرد ے۔ خدایا جس طرح تو نے دریا کو موسیٰؑ کے لئے شگافتہ کر کے انھیں نجات دی ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت ناز ل فرما اور مجھے کبھی ان مصیبتوں سے نجات دےدے اور جلد از جلد بلا کسی تاخیرکشایش حال عطا فرما اور اپنے فضل وکرم سے اے بہترین مہربانی کرنے والے۔
اِلٰهِيْ كَيْفَ اَدْعُوْكَ وَ اَنَا اَنَا
خدایا میں کیسے تجھے پکاروں جب کہ میری اوقات معلوم ہے
وَ كَيْفَ اَقْطَعُ رَجَاۤئِيْ مِنْكَ وَ اَنْتَ اَنْتَ
اور کیسے تجھ سے امید قطع کر لوں جب کہ تیرا کرم بھی معلوم ہے۔
اِلٰهِيْۤ اِذَا لَمْ اَسْاَلْكَ فَتُعْطِيَنِيْ
خدایا جب میں تجھ سے سوال نہیں کرتا ہوں تب بھی تو عطا کر دیتا ہے
فَمَنْ ذَا الَّذِيْۤ اَسْاَلُهُ فَيُعْطِيْنِيْۤ
اور کون ایسا ہے جو سوال کرنے پر عطا کردے۔
اِلٰهِيْۤ اِذَا لَمْ اَدْعُكَ [اَدْعُوْكَ] فَتَسْتَجِيْبَ لِيْ
میں جب تجھے نہیں پکارتا ہوں جب بھی تو قبول کر لیتا ہے۔
فَمَنْ ذَا الَّذِيْۤ اَدْعُوْهُ فَيَسْتَجِيْبُ لِيْۤ
تو کون ایسا ہے جس سے دعا کروں اور قبول کر لے۔
اِلٰهِيْۤ اِذَا لَمْ اَتَضَرَّعْ اِلَيْكَ فَتَرْحَمُنِيْ
خدایا جب میں تجھ سے فریاد نہیں کرتا ہوں جب بھی تو رحم کر دیتا ہے
فَمَنْ ذَا الَّذِيْۤ اَتَضَرَّعُ اِلَيْهِ فَيَرْحَمُنِيْۤ
تو کون ایسا ہے جس سے فریاد کروں تو وہ رحم کردے۔
اِلٰهِيْ فَكَمَا فَلَقْتَ الْبَحْرَ لِمُوْسٰى عَلَيْهِ السَّلَامُ وَ نَجَّيْتَهُ
خدایا جس طرح تو نے دریا کو موسیٰؑ کے لیے شگافتہ کرکے اُنھیں نجات دی ہے۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
اب میرا سوال یہ ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تُنَجِّيَنِيْ مِمَّاۤ اَنَا فِيْهِ
اور مجھے کبھی ان مصیبتوں سے نجات دے دے
وَ تُفَرِّجَ عَنِّيْ فَرَجًا عَاجِلًا غَيْرَ اٰجِلٍ
اور جلد از جلد بلا کسی تاخیر کشایشِ حال عطا فرما
بِفَضْلِكَ وَ رَحْمَتِكَ
اور اپنے فضل وکرم سے
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے بہترین مہربانی کرنے والے۔