بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ(1)
(1) جب آسمان شگافتہ ہوجائے گا
وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ(2)
(2) اور جب ستارے بکھر جائیں گے
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ(3)
(3) اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ(4)
(4) اور جب قبروں کو اُبھار دیا جائے گا
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْؕ(5)
(5) تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا موخر کیا ہے
يٰۤاَيُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِۙ(6)
(6) اے انسان تجھے رب کریم کے بارے میں کس شے نے دھوکہ میں رکھا ہے
الَّذِىْ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَكَۙ(7)
(7) اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے
فِىْۤ اَىِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ(8)
(8) اس نے جس صورت میں چاہاہے تیرے اجزاء کی ترکیب کی ہے
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّيْنِۙ(9)
(9) مگر تم لوگ جزاء کا انکار کرتے ہو
وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَۙ(10)
(10) اور یقینا تمہارے سروں پر نگہبان مقرر ہیں
كِرَامًا كَاتِبِيْنَۙ(11)
(11) جو باعزّت لکھنے والے ہیں
يَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ(12)
(12) وہ تمہارے اعمال کو خوب جانتے ہیں
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِىْ نَعِيْمٍۚ(13)
(13) بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِىْ جَحِيْمٍ ۚۖ(14)
(14) اور بدکار افراد جہنم ّمیں ہوں گے
يَّصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّيْنِ(15)
(15) وہ روز جزاء اسی میں جھونک دیئے جائیں گے
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِيْنَؕ(16)
(16) اور وہ اس سے بچ کر نہ جاسکیں گے
وَمَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِۙ(17)
(17) اور تم کیا جانو کہ جزاء کا دن کیا شے ہے
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰٮكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِؕ(18)
(18) پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزاء کا دن کیسا ہوتا ہے
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ؕ وَالْاَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ(19)
(19) اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا