ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا اَبْصَرَ النَّاظِرِيْنَ
اے سب سے زیادہ دیکھنے والے
يَا اَسْمَعَ السَّامِعِيْنَ
اور اے سب سے زیادہ سننے والے
يَا اَسْرَعَ الْحَاسِبِيْنَ
اور سب سے تیز تر حساب لینے والے
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔‏
اور سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَللهُ رَبِّىْ لَا اُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا
اللہ میرا رب ہے میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَىِّ‏ الَّذِىْ لَا يَمُوْتُ۔
میرا بھروسہ اس زندہ پر ہے جسے موت نہیں ۔
اَللّٰهُمَّ اِنّى اَسْئَلُكَ بِاَنَّ لَكَ
پروردگار میں تجھ سے سوال کرتا ہوں
الْحَمْدَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْمَنَّانُ
کہ تیرے ہی لیے حمد ہے، تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
بَدِيْعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
تو آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔
ذُوالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
صاحبِ جلال و اکرام ہے۔
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّ اَنْ تَجْعَلَ لِىْ مِمَّا اَنَا فِيْهِ فَرَجًا وَ مَخْرَجًا
اور میں جس پریشانی میں ہوں اس سے مجھے نجات عطا فرما۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ لَا يَكْفٰى مِنْكَ اَحَدٍ
اے معبود! حق یہ ہے کہ تیری مدد کرنے والا کوئی نہیں
وَ اَنْتَ تَكْفٰى مِنْ كُلِّ اَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ
اور تو وہ ہے جو ہر ایک کی مدد کرتا ہے اپنی مخلوق میں سے
فَاَكْفِنِىْ كَذَا وَ كَذَا۔
پس میری مدد فرما فلاں فلاں امر میں
یَا كَافِيًا مِنْ كُلِّ شَىْءٍ
اے ہر چیز سے کفایت کرنے والے
وَلَايَكْفٰى مِنْكَ شَىْءٌ
اور کوئی چیز تیری کفایت نہیں کرتی
فِى السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
اور جوآسمانوں اور زمینوں میں ہے
اِكْفِنِىْ مَا اَهَمَّنِىْ مِنْ اَمْرِ الدُّنْيَا وَالْاٰ خِرَةِ
میری کفایت فرما ہر اندیشے میں جو دنیا و آخرت کے بارے میں ہے
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ۔
اور رحمت کر محمدؐ اور ان کی آلؑ پر ۔
بِاللّٰهِ اَسْتَفْتِحُ
میں اللہ ہی کے ذریعہ کامیابی
وَ بِاللّٰهِ اَسْتَنْجِحُ
اور کشائش احوال چاہتا ہوں۔
وَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ اَتَوَجَّهُ
محمدؐ مصطفیٰ کے وسیلہ سے اس کی طرف متوجہ ہوں۔
اَللّٰهُمَّ ذَلِّلْ لِىْ صُعُوْبَتَهُ
خدایا اس صعوبت کو میرے لیے آسان کردے،
وَ سَهِّلْ لِىْ حُزُوْنَتَهُ
اس دشواری کو سہل بنادے
فَاِنَّكَ تَمْحُوْ مَا تَشَاۤءُ وَ تُثْبِتُ
اس لیے کہ تو جو چاہے وہ کرسکتا ہے۔
وَ عِنْدَكَ اُمُّ الْكِتَابِ
اور کل کا کل دفتر تیرے ہی پاس ہے۔
حَسْبِىَ اللّٰهُ
میرے لیے وہ اللہ کافی ہے
لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ
جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں۔ میرا اسی پر اعتماد ہے۔
وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے
وَ اَمْتَنِعُ بِحَوْلِ اللّٰهِ وَ قُوَّتِهِ
اسی کی طاقت اسی کی قوّت سے
مِنْ حَوْلِهِمْ وَ قُوَّتِهِمْ
میں ہر ایک کی قوّت و طاقت سے حفاظت چاہتا ہوں۔
وَ اَمْتَنِعُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
وہ صبح کا پیدا کرنے والا ہے۔
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
اس کے ذریعہ ہر مخلوق کے شر سے نجات چاہتا ہوں۔
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ۔
اور نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جوخدا سے ہے ۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّاغْفِرْلِىْ وَارْحَمْنِىْ وَزَكِّ عَمَلِىْ وَ يَسِّرْ مُنْقَلَبِىْ وَاهْدِ قَلْبِىْ وَ اٰمِنْ خَوْفِىْ وَ عَافِنِىْ فِىْ عُمْرِىْ كُلِّهِ وَ ثَبِّتْ حُجَّتِىْ وَ اغْفِرْ خَطَايَاىَ وَ بَيِّضْ وَجْهِىْ وَاعْصِمْنِىْ فِىْ دِيْنِىْ وَ سَهِّلْ مَطْلَبِىْ وَ وَسِّعْ عَلَىَّ فِىْ رِزْقِىْ فَاِنِّىْ ضَعِيْفٌ وَ تَجَاوَزْ عَنْ سَيِّئِ مَا عِنْدِىْ بِحُسْنِ مَا عِنْدَكَ وَلَاتَفْجَعْنِىْ بِنَفْسِىْ وَلَاتَفْجَعْ لِىْ حَمِيْمًا وَهَبْ لِىْ يَا اِلٰهِىْ لَحْظَةً مِنْ لَحَظَاتِكَ تَكْشِفُ بِهَا عَنِّىْ جَمِيْعَ مَابِهِ ابْتَلَيْتَنِىْ وَ تَرُدُّبِهَا عَلَىَّ مَا هُوَ اَحْسَنُ عَادَتِكَ عِنْدِىْ فَقَدْ ضَعُفَتْ قُوَّتِىْ وَ قَلَّتْ حِيْلَتِىْ وَانْقَطَعَ مِنْ خَلْقِكَ رَجَاۤئِىْ وَ لَمْ يَبْقَ اِلَّا رَجَاۤؤُكَ وَ تَوَكُّلِىْ عَلَيْكَ، وَ قُدْرَتُكَ عَلَىَّ يَا رَبِّ اَنْ تَرْحَمَنِىْ وَ تُعَافِيَنِىْ كَقُدْرَتِكَ عَلَىَّ اَنْ تُعَذِّبَنِىْ وَ تَبْتَلِيَنِىْ اِلٰهِىْ ذِكْرُ عَوَايِدِكَ يُؤْنِسُنِىْ وَ الرَّجَاۤءُ لِاِ نْعَامِكَ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔ مجھے معاف فرما مجھ پر مہربانی فرما، میرے عمل کو پاکیزہ بنادے میری بازگشت کو آسان بنادے ۔ میرے دل کی ہدایت فرما۔ مجھے خوف میں امن، عمر میں عافیت عطا فرما میری حجّت کو ثابت فرما، میری خطاؤں کو بخش دے میرے چہرے کو روشن بنا دے، میرے دین کو محفوظ بنادے میرے مطالب کو آسان کر دے ، میرے رزق میں وسعت عطافرما کہ میں کمزور ہوں ، میری برائیوں سے درگزر فرما اپنے کرم کی بنیاد پر مجھے کسی درد و رنج میں مبتلا نہ کرنا ۔ خدایا مجھے ایک ایسی نگاہ کرم عنایت فرما دے جس سے تمام بلائیں دور ہو جائیں اور ہر مصیبت دور ہوجائے اس لیے کہ میری قوّت بہت کمزور ہے۔ میرے پاس کوئی چارۂ کار نہیں ہے ان مخلوقات سے میری اُمید قطع ہوچکی ہے اب صرف تیری اُمید ہے، تجھ ہی پر بھروسہ ہے اور تیرے پاس اتنی قدرت ہے کہ تو رحم بھی کرسکتا ہے، معاف بھی کر سکتا ہے جس طریقے سے تو عذاب بھی کر سکتا ہے اور بلاؤں میں مبتلا بھی کر سکتا ہے۔ خدایا تیرے انعام کی امید ہے جو مجھ میں طاقت پیدا کرتی ہے اس لیے کہ میں روز اوّل سے آج تک تیری امید سے خالی نہیں ہوا۔ تو ہی میرا پروردگار، میرا مالک میرا ملجا و مأوا، میرا حفاظت کرنے والا اور میرا دفاع کرنے والا اور مجھ پر مہربانی کرنے والا اور میرے رزق کا ذمّہ دار ہے۔ جو کچھ میرے پاس ہے سب کچھ تیرے قضا و قدر کا نتیجہ ہے۔ لہٰذا اے میرے پروردگار اب جو تو نے میرے حق میں فیصلہ کیا ہے اس میں ایک فیصلہ یہ بھی قرار دے کہ مجھے تمام مصیبتوں سے نجات عطا فرما، مجھے عافیت عنایت فرما اس لیے کہ میں تیرے علاوہ کوئی سہارا نہیں پاتا اور تیرے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں کرتا ۔ اے صاحب جلال و اکرام جیسا میں تیرے بارے میں سوچتا ہوں اور میں امید رکھتا ہوں ویسا ہی پورا کردے ۔ میرے بے چارگی پر میری کمزوری پر میرے خون پر رحم فرما، مجھ پر اور ہم دعا کرنے والے پر احسان فرما اے ارحم الراحمین محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
يُقَوِّيْنِىْ وَ لَمْ اَخْلُ مِنْ نِعَمِكَ مُنْذُ خَلَقْتَنِىْ فَاَنْتَ رَبِّىْ وَ سَيِّدِىْ وَ مَفْزَعِىْ وَ مَلْجَاىَ وَ الْحَافِظُ لِىْ وَالذَّآبُّ عَنِّىْ وَالرَّحِيْمُ بِىْ وَ الْمُتَكَفِّلُ بِرِزْقِىْ وَ فِىْ قَضَاۤئِكَ وَ قُدْرَتِكَ كُلُّ مَا اَنَا فِيْهِ فَلْيَكُنْ يَّا سَيِّدِىْ وَ مَوْلَاىَ فِيْمَا قَضَيْتَ وَ قَدَّرْتَ وَ حَتَمْتَ تَعْجِيْلُ خَلَاصِىْ مِمَّا اَنَا فِيْهِ جَمِيْعِهِ وَالْعَافِيَةُ لِىْ فَاِنِّىْ لَا اَجِدُ لِدَفْعِ ذٰلِكَ اَحَدًا غَيْرَكَ وَلَا اَعْتَمِدُ فِيْهِ اِلَّا عَلَيْكَ فَكُنْ يَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ عِنْدَ اَحْسَنِ ظَنِّىْ بِكَ وَ رَجَاۤئِىْ لَكَ وَارْحَمْ تَضَرُّعِىْ وَاسْتِكَانَتِىْ وَ ضَعْفَ رُكْنِىْ وَ امْنُنْ بِذٰلِكَ عَلَىَّ وَ عَلٰى كُلِّ دَاعٍ دَعَاكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ۔