يَا خَيْرَ مَدْعُوٍّ
اے بہترین وہ ذات جس سے دعا کی جاتی ہے،
يَا خَيْرَ مَنْ اَعْطٰى
اے بہترین عطا کرنے والے،
يَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ
اے بہترین مسئول،
يَا مَنْ اَضَاۤءَ بِاسْمِهِ ضَوْءُ النَّهَارِ
اے وہ جس کے نام سے دن کی روشنی
وَ اَظْلَمَ بِهِ ظُلْمَةُ اللَّيْلِ
اور رات کی تاریکی ہے
وَ سَالَ بِاسْمِهِ وَابِلُ السَّيْلِ
اور جس کے نام سے سیلاب آتے ہیں
وَ رَزَقَ اَوْلِيَاۤئَهُ كُلَّ خَيْرٍ
اور جس نے اپنے اولیاء کو ہر نیکی کا رزق عنایت فرمایا ہے
يَا مَنْ عَلَا السَّمٰوَاتِ نُوْرُهُ وَ الْاَرْضَ ضَوْئُهُ
اور اے وہ جس کا نور آسمانوں سے بلند اور زمینوں سے بالاتر ہے۔
وَالشَّرْقَ وَالْغَرْبَ رَحْمَتُهُ
شرق و غرب کو اس کی رحمت حاوی ہے۔
يَا وَاسِعَ الْجُوْدِ
اے بہترین کرم کرنے والے
اَسْئَلُكَ بِحَقِّ عَلِىِّ بْنِ مُوْسَى الرِّضَا
میں تجھ سے حضرت علی بن موسیٰ الرضا
عَلَيْهِمَا السَّلَامُ
علیہما السلام کے واسطے سے
وَ اُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَىْ حَوَاۤئِجِىْ
اور انھیں مقدّم کرکے سوال کرتا ہوں کہ
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ اَنْ تَفْعَلَ بِىْ كَذَا وَ كَذَا۔۔۔
محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ہماری حاجتوں کو پورا فرما۔