ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
قید خانہ سے آزادی کی دعا۔
(سید بن طاؤس نے مہج الدعوات میں فرمایا ہے کہ روایت میں وارد ہوا ہے کہ ایک شخص ایک مدت تک شام میں گرفتار تھا تو اس نے جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کو خواب میں دیکھا کہ آپ نے فرمایا یہ دعا پڑھو۔ چنانچہ اس نے اس دعا کو پڑھا اور قید خانہ سے آزاد ہو کر اپنے گھر چلا گیا۔دعا یہ ہے)
اَللّٰهُمَّ بِحَقِّ الْعَرْشِ وَمَنْ عَلَاهُ
خدایا عرش اور صاحبِ عرش کا واسطہ،
وَبِحَقِّ الْوَحْىِ وَمَنْ اَوْحَاهُ
وحی اور وحی نازل کرنے والے کے حق کا واسطہ،
وَبِحَقِّ النَّبِىِّ وَمَنْ نَبَّاَهُ
پیغمبر اسلامؐ اور ان کو پیغمبرؐ بنانے والے کے حق کا واسطہ،
وَبِحَقِّ الْبَيْتِ وَمَنْ بَنَاهُ
خانۂ کعبہ اور اس کے معمار کا واسطہ،
يَا سَامِعَ كُلِّ صَوْتٍ
اے ہر آواز کے سننے والے،
يَا جَامِعَ كُلِّ فَوْتٍ
ہر گمشدہ کے جمع کرنے والے،
يَا بارِئَ النُّفُوْسِ بَعْدَ الْمَوْتِ
موت کے بعد زندگی دینے والے،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِهِ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
واٰتِنَا وَجَمِيْعَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
اور ہمیں اور تمام مومنین و مومنات کو
فِىْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبِهَا
شرق وغرب عالم میں
فَرَجًا مِنْ عِنْدِكَ عَاجِلًا
کشایشِ حال فوراً عطا فرما۔
بِشَهَادَةِ اَنْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
تجھے واسطہ لا الہ الا اللہ
وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ
اور محمدؐ رسول اللہ کی شہادت کا۔
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ
تیری رحمت پیغمبر
وَعَلٰى ذُرِّيَّتِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ
اور ان کی آل طیبین و طاہرین پر
وَسَلَّمَ تَسْلِيْمًا كَثِيْرًا۔
اور ان سب پر تیرا بے حساب سلام۔