ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
صلوات بر حسن و حسین علیہما السلام
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ
خدایا رحمت نازل فرما حسنؑ و حسینؑ پر جو تیرے بندے، تیرے ولی اور تیرےنبی کے فرزند تھےخدایا رحمت نازل فرما حسنؑ و حسینؑ پر جو تیرے بندے، تیرے ولی اور تیرےنبی کے فرزند تھے۔ سبطین رحمت اور سردارانِ جوانانِ اہلِ جنت اوربہترین صلوات جو تو نے اولادِ انبیاؑء و مرسلین میں کسی پر بھی نازل کی ہو۔ خدایا رحمت نازل فرما حسنؑ بن سید الانبیاء پر جو امیرالمومنینؑ کے وصی تھے۔ سلام ہو آپ پر اے فرزند رسولؐ۔ سلام ہو آپ پر اے فرزند امیرالمومنینؑ کہ آپ اللہ کے امین اورفرزند امین ہیں۔ آپ نے مظلومیت میں زندگی گذاری اور شہید ہو کر دنیا سے چلے گئے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام پاکیزہ کردار اور ہادی مہدی ہیں۔ خدایا ان پر رحمت نازل فرما اور ان کے روح و جسم تک میری طرف سے اسی وقت بہترین تحیت و سلام پہونچا دے۔ خدایا رحمت نازل فرما حسینؑ بن علیِؑ مظلومِ شہید پر جو کافروں کے ہاتھوں شہید ہوئے اور فاجروں کے ہاتھوں خاک پر افتادہ رہے۔ سلام ہو آپ پر اے ابو عبدؑاللہ۔ سلام ہو آپ پر اے فرزندِ رسولؐ خدا۔ سلام ہو آپ پر اے فرزند امیرالمومنینؑ۔ میں یقین کے ساتھ گواہی دیتا ہوں کہ اللہ آپ کے خون کا بدلہ لینے والا ہے اور آپ سے نصرت اور تائید کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کرنے والا ہے۔ آپ کے دشمنوں کو ہلاک کر کے اور آپ کے پیغام کو عام کر کے۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے عہد خدا کو پورا کیا اور راہِ خدا میں جہاد کیا اور اس کی مخلصانہ عبادت کی یہاں تک کہ موت آگئی۔ اللہ اس امت پر لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا یا آپ کا ساتھ چھوڑ دیا اور اس امت پر لعنت کرے جس نے آپ کے خلاف لبیک کہی۔ میں خدا کی بارگاہ میں ان تمام لوگوں سے بیزار ہوں جنھوں نے آپ کو جھٹلایا آپ کے حق کا استخفاف کیا اور آپ کے خون کو حلال سمجھالیا۔ میرے ماں باپ آپ پر قربان اے ابو عبداللہ خدا آپ کے قاتلوں پر اور آپ کو چھوڑ دینے والوں پر لعنت کرے جنھوں نےآپ کی عورتوں کو قیدی بنایا۔ میں خدا کی بارگاہ میں ان سب سے اور ان کے چاہنے والوں سے بری ہوں جن لوگوں نے ان کے عدد میں اضافہ کیا اور ان کی مدد کی اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کی اولاد کے ائمہ سب کلمۂ تقویٰ اور باب ہدایت میں اور خدا کی ریسمان ہدایت ہیں اور اہل دنیا پر اس کی حجت ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں ہ آپ پر ایمان رکھنے والا، آپ کی منزلت کا یقین رکھنے والا اور آپ کا مکمل اتباع کرنے والا ہوں اپنی ذلت میں بھی اور دین کے احکام میں بھی اور اپنے انجام کار مین بھی اپنی آخری منزل میں بھی دنیا اور آخرت میں بھی۔
عَبْدَيْكَ وَ وَلِيَّيْكَ
وَ ابْنَيْ رَسُوْلِكَ وَ سِبْطَيِ الرَّحْمَةِ
وَ سَيِّدَيْ شَبَابِ اَهْلِ الْجَنَّةِ
اَفْضَلَ مَا صَلَّيْتَ عَلٰىۤ اَحَدٍ مِنْ اَوْلَادِ النَّبِيِّيْنَ وَ الْمُرْسَلِيْنَ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ سَيِّدِ النَّبِيِّيْنَ
وَ وَصِيِّ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيِّيْنَ
اَشْهَدُ اَنَّكَ يَا ابْنَ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
اَمِيْنُ اللّٰهِ وَ ابْنُ اَمِيْنِهِ
عِشْتَ رَشِيْدًا مَظْلُوْمًا
وَ مَضَيْتَ شَهِيْدًا
وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ الْاِمَامُ الزَّكِيُّ
الْهَادِي الْمَهْدِيُّ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ
وَ بَلِّغْ رُوْحَهُ وَ جَسَدَهُ عَنِّيْ
فِيْ هٰذِهِ السَّاعَةِ اَفْضَلَ التَّحِيَّةِ وَ السَّلَامِ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ
۟اِلْمَظْلُوْمِ الشَّهِيْدِ
قَتِيْلِ الْكَفَرَةِ وَ طَرِيْحِ الْفَجَرَةِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَاۤ اَبَا عَبْدِ اللّٰهِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ،
اَشْهَدُ مُوْقِنًا اَنَّكَ اَمِيْنُ اللّٰهِ وَ ابْنُ اَمِيْنِهِ
قُتِلْتَ مَظْلُوْمًا وَ مَضَيْتَ شَهِيْدًا
وَ اَشْهَدُ اَنَّ اللّٰهَ تَعَالَى الطَّالِبُ بِثَارِكَ
وَ مُنْجِزٌ مَا وَعَدَكَ مِنَ النَّصْرِ وَ التَّأْيِيْدِ
فِيْ هَلَاكِ عَدُوِّكَ وَ اِظْهَارِ دَعْوَتِكَ
وَ اَشَهَدُ اَنَّكَ وَفَيْتَ بِعَهْدِ اللّٰهِ
وَ جَاهَدْتَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ
وَ عَبَدْتَ اللّٰهَ مُخْلِصًا حَتّٰىۤ اَتَاكَ الْيَقِيْنُ
لَعَنَ اللّٰهُ اُمَّةً قَتَلَتْكَ
وَ لَعَنَ اللّٰهُ اُمَّةً خَذَلَتْكَ
وَ لَعَنَ اللّٰهُ اُمَّةً اَلَبَّتْ عَلَيْكَ
وَ اَبْرَاُ اِلَى اللّٰهِ تَعَالٰى مِمَّنْ اَكْذَبَكَ
وَ اسْتَخَفَّ بِحَقِّكَ وَ اسْتَحَلَّ دَمَكَ
بِاَبِيۤ اَنْتَ وَ اُمِّيْ يَا اَبَا عَبْدِ اللّٰهِ
لَعَنَ اللّٰهُ قَاتِلَكَ
وَ لَعَنَ اللّٰهُ خَاذِلَكَ
وَ لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ سَمِعَ وَاعِيَتَكَ فَلَمْ يُجِبْكَ وَ لَمْ يَنْصُرْكَ
وَ لَعَنَ اللّٰهُ مَنْ سَبٰى نِسَاۤءَكَ
اَنَاۤ اِلَى اللّٰهِ مِنْهُمْ بَرِيْۤ‏ءٌ وَ مِمَّنْ وَالَاهُمْ
وَ مَالَاَهُمْ وَ اَعَانَهُمْ عَلَيْهِ
وَ اَشْهَدُ اَنَّكَ وَ الْاَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ كَلِمَةُ التَّقْوٰى
وَ بَابُ الْهُدٰى وَ الْعُرْوَةُ الْوُثْقٰي
وَ الْحُجَّةُ عَلٰىۤ اَهْلِ الدُّنْيَا
وَ اَشْهَدُ اَنِّي بِكُمْ مُؤْمِنٌ
وَ بِمَنْزِلَتِكُمْ مُوْقِنٌ
وَ لَكُمْ تَابِعٌ بِذَاتِ نَفْسِيْ
وَ شَرَایِعِ دِيْنِيْ وَ خَوَاتِيْمِ عَمَلِيْ
وَ مُنْقَلَبِيْ فِي دُنْيَايَ وَ اٰخِرَتِيْ۔