EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ يَا ذَا الْمِنَنِ السَّابِغَةِ
خدایا اے کامل احسانات والے،
وَ الْآلَاءِ الْوَازِعَةِ
اے وافر نعمتوں والے۔
وَ الرَّحْمَةِ الْوَاسِعَةِ
اے وسیع رحمت والے
وَ الْقُدْرَةِ الْجَامِعَةِ
اے جامع قدرت والے،
وَ النِّعَمِ الْجَسِيْمَةِ
اے عظیم نعتموں
وَ الْمَوَاهِبِ الْعَظِيْمَةِ
اور بزرگ عطایا،
وَ الْاَيَادِي الْجَمِيْلَةِ
اور کثیر عطیوں کے مالک،
وَ الْعَطَايَا الْجَزِيْلَةِ
اور عظیم بخششوں والے
يَا مَنْ لَا يُنْعَتُ بِتَمْثِيْلٍ
اے وہ خدا جس کی کسی مثال سے توصیف
وَ لَا يُمَثَّلُ بِنَظِيْرٍ
یا کسی نظیر سے تمثیل نہیں ہوسکتی ہے
وَ لَا يُغْلَبُ بِظَهِيْرٍ
اور کسی مددگار کے ذریعہ اس پر کوئی غلبہ نہیں پاسکتا ہے۔
يَا مَنْ خَلَقَ فَرَزَقَ
اے وہ جس نے پیدا کرکے رزق دیا،
وَ اَلْهَمَ فَاَنْطَقَ
الہام کرکے گویائی دی،
وَ ابْتَدَعَ فَشَرَعَ
ایجاد کرکے قانون دے دیا
وَ عَلَا فَارْتَفَعَ
اور وہ بلندیوں میں رفیع ہے،
وَ قَدَّرَ فَاَحْسَنَ
تقدیر میں حسن ہے،
وَ صَوَّرَ فَاَتْقَنَ
جو تصویر بنائی وہ محکم بنائی ہے،
وَ احْتَجَّ فَاَبْلَغَ
دلائل کو مکمل کیا ہے،
وَ اَنْعَمَ فَاَسْبَغَ
نعمتوں کو تمام کیا ہے
وَ اَعْطَىٰ فَاَجْزَلَ
عطیوں کو کثیر بنایا ہے۔
وَ مَنَحَ فَاَفْضَلَ
مہربانیوں کو زیادہ کیا ہے۔
يَا مَنْ سَمَا فِي الْعِزِّ
اے وہ خدا جو اپنی عزّت میں اتنا بلند ہے کہ
فَفَاتَ نَوَاظِرَ [خَوَاطِرَ] الْاَبْصَارِ
نگاہیں وہاں تک پہنچ نہیں سکتی ہیں
وَ دَنَا فِي اللُّطْفِ
اور اپنے لُطف میں اتنا قریب ہے کہ
فَجَازَ هَوَاجِسَ الْاَفْكَارِ
افکار و خیالات کی حدِ پرواز سے بھی گذر گیا ہے۔
يَا مَنْ تَوَحَّدَ بِالْمُلْكِ
اے وہ خدا جو اپنی سلطنت میں بھی اکیلا ہے
فَلَا نِدَّ لَهُ فِي مَلَكُوْتِ سُلْطَانِهِ
اور اس کے اقتدار میں کوئی اس کا جیسا نہیں ہے۔
وَ تَفَرَّدَ بِالْآلَاءِ وَ الْكِبْرِيَاءِ
اپنے احسان اور بزرگی میں تنہا ہے
فَلَا ضِدَّ لَهُ فِي جَبَرُوْتِ شَاْنِهِ
اور اس کی جبروتیّت میں کوئی اس کا مقابل نہیں ہے۔
يَا مَنْ حَارَتْ فِي كِبْرِيَاءِ هَيْبَتِهِ دَقَاۤئِقُ لَطَاۤئِفِ الْاَوْهَامِ
اے وہ خدا جس کی ہیبت کی کبریائی میں دقیق خیالات بھی متحیّر ہوگئے ہیں
وَ انْحَسَرَتْ دُوْنَ اِدْرَاكِ عَظَمَتِهِ خَطَاۤئِفُ اَبْصَارِ الْاَنَامِ
اور اس کی عظمت کے ادراک میں نگاہیں بھی تھک کے رہ گئی ہیں۔
يَا مَنْ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِهَيْبَتِهِ،
اے وہ خدا جس کی ہیبت کے لیے تمام چہرے خاضع ہیں
وَ خَضَعَتِ الرِّقَابُ لِعَظَمَتِهِ
اور جس کی عظمت کے لیے تمام گردنیں جُھک گئی ہیں۔
وَ وَجِلَتِ الْقُلُوبُ مِنْ خِيفَتِهِ
اس کے خوف سے تمام دل لرز رہے ہیں
اَسْاَلُكَ بِهٰذِهِ الْمِدْحَةِ الَّتِيْ لَا تَنْبَغِيْ اِلَّا لَكَ
میں تجھ سے اسی مدحت کے وسیلہ سے جس کا تیرے علاوہ کوئی اہل نہیں ہے
وَ بِمَا وَاَيْتَ بِهِ عَلٰى نَفْسِكَ لِدَاعِيْكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ
اور اس واسطہ سے کہ تو نے اپنے طلبگار مومنین کے حق میں طے کرلیا ہے
وَ بِمَا ضَمِنْتَ الْاِجَابَةَ فِيهِ عَلٰى نَفْسِكَ لِلدَّاعِيْنَ
اور اپنے نفس پر ان کی دعاؤں کی قبولیت کو لازم قرار دے لیا ہے دعا کررہا ہوں
يَا اَسْمَعَ السَّامِعِيْنَ
اے بہترین سننے والے
وَ اَبْصَرَ النَّاظِرِيْنَ
اے بہترین دیکھنے والے،
وَ اَسْرَعَ الْحَاسِبِيْنَ
بہت تیز حساب کرنے والے،
يَا ذَا الْقُوَّةِ الْمَتِيْنَ
اے صاحبِ قوّتِ مستحکم۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ وَ عَلٰى اَهْلِ بَيْتِهِ
حضرت محمدؐ خاتم النبیین پر اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت نازل فرما
وَ اقْسِمْ لِي فِي شَهْرِنَا هٰذَا خَيْرَ مَا قَسَمْتَ
اور اس مہینہ میں بہترین نعمت کا حصّہ عطا فرما
وَ احْتِمْ لِي فِي قَضَاۤئِكَ خَيْرَ مَا حَتَمْتَ
اور اپنی قضا و قدر میں میرے لیے بہترین فیصلہ فرما دے۔
وَ اخْتِمْ لِي بِالسَّعَادَةِ فِيْمَنْ خَتَمْتَ
میرا انجام نیک بختی اور سعادت پر قرار دے
وَ اَحْيِنِيْ مَا اَحْيَيْتَنِيْ مَوْفُوْرًا
جب تک مجھے زندہ رکھنا تو نعمتوں کی فراوانی کے ساتھ۔
وَ اَمِتْنِيْ مَسْرُوْرًا وَ مَغْفُوْرًا
اور جب اُٹھانا تو مسرور اور بخشا ہوا۔
وَ تَوَلَّ اَنْتَ نَجَاتِي مِنْ مُسَاءَلَةِ الْبَرْزَخِ
تو خود اس بات کا ذمّہ دار ہوجا کہ مجھے برزخ کے سوال سے نجات دے دے گا۔
وَ ادْرَاْ عَنِّي مُنْكَرًا وَ نَكِيْرًا
منکر و نکیر کے عذاب کو ہٹا دے گا
وَ اَرِ عَيْنِيْ مُبَشِّرًا وَ بَشِيْرًا
اور مجھے مبشّر و بشیر کی زیارت نصیب کرے گا۔
وَ اجْعَلْ لِيْ اِلٰى رِضْوَانِكَ وَ جِنَانِكَ [جَنَّاتِكَ‏] مَصِيْرًا
اپنی رضا اور اپنی جنّت تک راستہ بنادے گا
وَ عَيْشًا قَرِيْرًا
اور وہاں پُر سکون زندگی
وَ مُلْكًا كَبِيْرًا
اور عظیم ملک عطا فرمائے گا۔
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ كَثِيرًا۔
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر بے شمار رحمت نازل فرما۔