سُبْحَانَ الَّذِيْ فِيْ السَّمَاۤءِ عَرْشُهُ
پاک و منزّہ ہے وہ خدا جس کا عرش آسمان میں ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْاَرْضِ حُكْمُهُ
پاک ہے وہ خدا جس کا حکم زمین میں جاری ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ فِيْ الْقُبُوْرِ قَضَاۤؤُهُ
پاک ہے وہ خدا جس کا فیصلہ قبروں میں نافذ ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْبَحْرِ سَبِيْلُهُ
پاک ہے وہ خدا دریا میں جس کا راستہ ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ فِيْ النَّارِ سُلْطَانُهُ
پاک ہے وہ خدا جہنّم پر جس کی بادشاہت ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْجَنَّةِ رَحْمَتُهُ
پاکیزہ ہے وہ خدا جنّت میں جس کی رحمت ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ فِي الْقِيَامَةِ عَدْلُهُ
پاک ہے وہ خدا قیامت میں جس کا عدل ہے۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ رَفَعَ السَّمَاۤءَ
پاک ہے وہ خدا جس نے آسمان کو بلند کیا۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ بَسَطَ الْاَرْضَ
پاک ہے وہ خدا جس نے زمین کو پھیلایا۔
سُبْحَانَ الَّذِيْ لَا مَلْجَاَ وَ لَا مَنْجٰى مِنْهُ اِلَّا اِلَيْهِ۔
پاک ہے وہ خدا جس سے کوئی جائے پناہ و نجات نہیں ہے مگر اسی کی طرف۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
پاک ہے خدا،
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
حمد خدا کے لیے ہے
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ۔
اور اللہ بڑا ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
کوئی خدا نہیں ہے سوائے اللہ کے وہ ایک ہے۔
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
اسی کے لیے بادشاہت ہے۔ اسی کے لیے حمد ہے
يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ
وہ زندہ کرتا ہے مارتا ہے۔
وَ يُمِيْتُ وَ يُحْيِيْ
موت دیتا ہے جلاتا ہے
وَ هُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ
وہ ایسا زندہ ہے کبھی مر نہیں سکتا۔
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
اس کے قبضہ میں ہر خیر ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
میں استغفار کرتا ہوں اس خدا سے کہ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔
الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ
وہ زندہ و پایندہ ہے اور میں اسی کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
يَا رَحْمٰنُ
اے بخشنے والے
يَا بَدِيْعَ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرْضِ
اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
اے جلالت اور بزرگی والے۔
يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ
اے زندہ و پایندہ
يَا حَنَّانُ يَا مَنَّانُ۔
اے بخشنے والے اے نعمت والے
يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
اے وہ خدا کہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں
يَا مَنْ هُوَ اَقْرَبُ اِلَيَّ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ
اے وہ خدا جو میری رگِ گردن سے بھی زیادہ قریب ہے
يَا مَنْ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِهِ
اے وہ خدا جو آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے
يَا مَنْ هُوَ بِالْمَنْظَرِ الْاَعْلٰى وَ بِالْاُفُقِ الْمُبِيْنِ
اے وہ جو منظرِ اعلیٰ اور افقِ مبین پر ہے۔
يَا مَنْ هُوَ الرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى
اے وہ رحمٰن جو عرش پر قادر ہے۔
يَا مَنْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ
اے وہ خدا جس کے مثل کوئی چیز نہیں ہے
وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ
وہ سننے والا دیکھنے والا ہے
اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر۔
اَللّٰهُمَّ يَا اَجْوَدَ مَنْ اَعْطٰى
اے خدا اے عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ سخی،
وَ يَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ
اے وہ بہترین ذات جس سے سوال کیا جائے،
وَ يَاۤ اَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ
اے بہترین رحم کرنے والے جس سے رحم چاہا جائے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ فِيْ الْاَوَّلِيْنَ
خدایا درود نازل فرما محمدؐ اور ان کی آل پر اوّلین میں
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ فِي الْاٰخِرِيْنَ
اور درود نازل فرما محمدؐ اور ان کی آل پر آخرین میں
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ فِي الْمَلَاِ الْاَعْلٰى
اور درود نازل کر محمدؐ اور ان کی آل پر ملاء اعلیٰ میں
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ فِيْ الْمُرْسَلِيْنَ
اور درود نازل کر محمدؐ اور ان کی آل پر مرسلین میں۔
اَللّٰهُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدًا وَ اٰلَهُ
خدایا محمدؐ اور ان کی آل کو
الْوَسِيْلَةَ وَ الْفَضِيْلَةَ
وسیلہ اور فضل
وَ الشَّرَفَ وَ الرِّفْعَةَ
اور شرف اور رفعت
وَ الدَّرَجَةَ الْكَبِيْرَةَ
اور بڑا درجہ عطا فرما۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اٰمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ
خدایا میں ایمان لایا محمد
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ وَ لَمْ اَرَهُ
صلی اللہ علیہ و آلہ پر جب کہ میں نے ان کو نہیں دیکھا ہے۔
فَلَا تَحْرِمْنِيْ فِيْ [يَوْمَ] الْقِيَامَةِ رُؤْيَتَهُ
تو تو مجھ کو قیامت میں ان کے دیدار سے محروم نہ رکھنا
وَ ارْزُقْنِيْ صُحْبَتَهُ
اور مجھ کو ان کی ہم نشینی عطا کرنا
وَ تَوَفَّنِيْ عَلٰى مِلَّتِهِ
اور مجھ کو انھیں کی ملّت پر موت دینا
وَ اسْقِنِيْ مِنْ حَوْضِهِ
اور حوضِ کوثر سے
مَشْرَبًا رَوِيًّا
سیراب کرنا کہ
سَاۤئِغًا هَنِيْۤئًا
جس کے بعد میں
لَاۤ اَظْمَاُ بَعْدَهُ اَبَدًا
کبھی پیاسا نہ ہوں
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اٰمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ
خدایا میں ایمان لایا محمد
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ وَ لَمْ اَرَهُ
صلی اللہ علیہ و آلہ پر جب کہ میں نے ان کو نہیں دیکھا ہے۔
فَعَرِّفْنِيْ فِيْ الْجِنَانِ وَجْهَهُ
تو تو مجھ کو جنّت میں ان کو پہچنوا دینا۔
اَللّٰهُمَّ بَلِّغْ مُحَمَّدًا
خدایا پہنچا دے محمد
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ
صلی اللہ علیہ وآلہ تک
مِنِّيْ تَحِيَّةً كَثِيْرَةً وَ سَلَامًا
میری طرف سے سلام و تحیۃ کثیر۔
سُبْحَانَ اللهِ قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
پاک ہے وہ خدا جو سب سے پہلے ہے
وَسُبْحَانَ اللهِ بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
اور پاک ہے وہ خدا جو ہر ایک کے بعد رہے گا۔
وَسُبْحَانَ اللهِ مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
اور پاک ہے وہ خدا جو ہر ایک کے ساتھ ہے
وَسُبْحَانَ اللهِ يَبْقٰى رَبُّنَا وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
اور پاک ہے خدا، ہمارا رب باقی رہے گا اور ہر ایک فنا ہوجائے گا
وَسُبْحَانَ اللهِ تَسْبِيْحًا يَفْضُلُ تَسْبِيْحَ الْمُسَبِّحِيْنَ
اور پاک ہے خدا ایسی پاکیزگی جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح ہے
فَضْلًا كَثِيرًا قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
افضل ہے بہت زیادہ ہر ایک سے پہلے
وَسُبْحَانَ اللهِ تَسْبِيْحًا يَفْضُلُ تَسْبِيْحَ الْمُسَبِّحِيْنَ
اور پاک ہے خدا ایسی پاکیزگی جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے
فَضْلًا كَثِيْرًا بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
بہت زیادہ افضل ہے ہر ایک کے بعد
وَسُبْحَانَ اللهِ تَسْبِيْحًا يَفْضُلُ تَسْبِيْحَ الْمُسَبِّحِيْنَ
اور پاک ہے خدا ایسی پاکیزگی سے جو تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے
فَضْلًا كَثِيْرًا مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
بہت زیادہ افضل ہے ہر ایک کے ساتھ
وَسُبْحَانَ اللهِ تَسْبِيْحًا يَفْضُلُ تَسْبِيْحَ الْمُسَبِّحِيْنَ
اور پاک ہے وہ خدا ایسی پاکیزگی کے ساتھ جو تمام تسبیح کرنے والوں کی تسبیح سے
فَضْلًا كَثِيْرًا لِرَبِّنَا الْبَاقِىْ وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
بہت زیادہ افضل ہے، ہمارے رب کے لیے بقا ہے اور ہر ایک فنا ہونے والا ہے۔
وَسُبْحَانَ اللهِ تَسْبِيْحًا لَا يُحْصٰى وَلَا يُدْرٰى
پاک ہے خدا ایسا پاک جس کا احصا نہیں کیا جاسکتا، وہ جانا نہیں جاسکتا،
وَلَا يُنْسٰى وَلَا يَبْلىٰ
اور بھلایا نہیں جاتا ہے، پرانا نہیں ہوتا ہے ،
وَلَا يَفْنٰى وَلَيْسَ لَهُ مُنْتَهٰى،
فنا نہیں ہوتا ہے، اس کے لیے انتہا نہیں ہے
وَسُبْحَانَ اللهِ تَسْبِيْحًا يَدُوْمُ بِدَوَامِهِ
اور پاک ہے خدا ایسی پاکیزگی سے جو دائم رہتی ہے اس کے دوام کے ساتھ
وَيَبْقٰى بِبَقَاۤئِهِ فِىْ سِنِى الْعَالَمِيْنَ
اور باقی رہتی ہے اس کے بقا کے ساتھ۔ دنیا کے برسوں
وَشُهُوْرِ الدُّهُوْرِ وَاَيَّامِ الدُّنْيَا
اور زمانہ کے مہینوں میں اور دنیا کے دنوں میں
وَسَاعَاتِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ،
اور رات دن کی ساعتوں میں
وَسُبْحَانَ اللهِ اَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ
اور پاک ہے وہ خدا ہمیشہ
مِمَّا لَا يُحْصِيْهِ الْعَدَدُ
جس کا عدد احصا نہیں کرتا ہے
وَلَا يُفْنِيْهِ الْاَمَدُ
اور زمانہ اس کو فنا نہیں کرتا ہے
وَلَا يَقْطَعَهُ الْاَبَدُ،
اور ابد اس کو منقطع نہیں کرتا ہے
وَتَبَارَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ۔
اور اللہ بڑا بہترین خالق ہے۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
حمد خدا کے لیے ہے ہر ایک سے قبل،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
حمد خدا کے لیے ہے ہر ایک کے بعد۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ يَبْقٰى رَبُّنَا وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا يَفْضُلُ حَمْدَا الْحَامِدِیْنَ
فَضْلًا كَثِيرًا قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا يَفْضُلُ حَمْدَا الْحَامِدِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا يَفْضُلُ حَمْدَا الْحَامِدِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا يَفْضُلُ حَمْدَا الْحَامِدِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا لِرَبِّنَا الْبَاقِىْ وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا لَا يُحْصٰى وَلَا يُدْرٰى
وَلَا يُنْسٰى وَلَا يَبْلىٰ
وَلَا يَفْنٰى وَلَيْسَ لَهُ مُنْتَهٰى،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا يَدُوْمُ بِدَوَامِهِ
وَيَبْقٰى بِبَقَاۤئِهِ فِىْ سِنِى الْعَالَمِيْنَ
وَشُهُوْرِ الدُّهُوْرِ وَاَيَّامِ الدُّنْيَا
وَسَاعَاتِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ،
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ اَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ
مِمَّا لَا يُحْصِيْهِ الْعَدَدُ
وَلَا يُفْنِيْهِ الْاَمَدُ
وَلَا يَقْطَعَهُ الْاَبَدُ،
وَتَبَارَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ۔
لَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ يَبْقٰى رَبُّنَا وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ تَهْلِیْلًا يَفْضُلُ تَهْلِیْلَ الْمُهَلِّلِیْنَ
فَضْلًا كَثِيرًا قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ تَهْلِیْلًا يَفْضُلُ تَهْلِیْلَ الْمُهَلِّلِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ تَهْلِیْلًا يَفْضُلُ تَهْلِیْلَ الْمُهَلِّلِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ تَهْلِیْلًا يَفْضُلُ تَهْلِیْلَ الْمُهَلِّلِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا لِرَبِّنَا الْبَاقِىْ وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ تَهْلِیْلًا لَا يُحْصٰى وَلَا يُدْرٰى
وَلَا يُنْسٰى وَلَا يَبْلىٰ
وَلَا يَفْنٰى وَلَيْسَ لَهُ مُنْتَهٰى،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ تَهْلِیْلًا يَدُوْمُ بِدَوَامِهِ
وَيَبْقٰى بِبَقَاۤئِهِ فِىْ سِنِى الْعَالَمِيْنَ
وَشُهُوْرِ الدُّهُوْرِ وَاَيَّامِ الدُّنْيَا
وَسَاعَاتِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ،
وَلَاِ الٰهَ اِلَّا اللهُ اَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ
مِمَّا لَا يُحْصِيْهِ الْعَدَدُ
وَلَا يُفْنِيْهِ الْاَمَدُ
وَلَا يَقْطَعَهُ الْاَبَدُ،
وَتَبَارَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ۔
وَاللهُ اَكْبَرُ قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ يَبْقٰى رَبُّنَا وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ تَکْبِیْرًا يَفْضُلُ تَکْبِیْرَا الْمُکَبِّرِیْنَ
فَضْلًا كَثِيرًا قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ تَکْبِیْرًا يَفْضُلُ تَکْبِیْرَا الْمُکَبِّرِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ تَکْبِیْرًا يَفْضُلُ تَکْبِیْرَا الْمُکَبِّرِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا مَعَ كُلِّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ تَکْبِیْرًا يَفْضُلُ تَکْبِیْرَا الْمُکَبِّرِیْنَ
فَضْلًا كَثِيْرًا لِرَبِّنَا الْبَاقِىْ وَيَفْنٰى كُلُّ اَحَدٍ،
وَاللهُ اَكْبَرُ تَکْبِیْرًا لَا يُحْصٰى وَلَا يُدْرٰى
وَلَا يُنْسٰى وَلَا يَبْلىٰ
وَلَا يَفْنٰى وَلَيْسَ لَهُ مُنْتَهٰى،
وَاللهُ اَكْبَرُ تَکْبِیْرًا يَدُوْمُ بِدَوَامِهِ
وَيَبْقٰى بِبَقَاۤئِهِ فِىْ سِنِى الْعَالَمِيْنَ
وَشُهُوْرِ الدُّهُوْرِ وَاَيَّامِ الدُّنْيَا
وَسَاعَاتِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ،
وَاللهُ اَكْبَرُ اَبَدَ الْاَبَدِ وَمَعَ الْاَبَدِ
مِمَّا لَا يُحْصِيْهِ الْعَدَدُ
وَلَا يُفْنِيْهِ الْاَمَدُ
وَلَا يَقْطَعَهُ الْاَبَدُ،
وَتَبَارَكَ اللهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ۔
اَللّٰهُمَّ مَنْ تَعَبَّاَ وَ تَهَيَّاَ
خدایا اگر کسی نے بھی تیاری کی ہے
وَ اَعَدَّ وَ اسْتَعَدَّ
یا آمادگی کی ہے یا اہتمام اور انتظام کیا ہے
لِوِفَادَةٍ اِلٰى مَخْلُوْقٍ
کسی مخلوق کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے لیے
رَجَاۤءَ رِفْدِهِ
تا کہ اس کے عطیہ اور اس کے جائزہ
وَ طَلَبَ نَاۤئِلِهِ وَ جَاۤئِزَتِهِ
و انعام کو حاصل کرلے
فَاِلَيْكَ يَا رَبِّ تَعْبِيَتِيْ وَ اسْتِعْدَادِيْ
تو میں تیری بارگاہ کی طرف تیاری اور اہتمام کے ساتھ حاضر ہورہا ہوں۔
رَجَاۤءَ عَفْوِكَ
تیری معافی کا امیدوار
وَ طَلَبَ نَاۤئِلِكَ وَ جَاۤئِزَتِكَ
اور تیرے جائزہ و انعام کا طلبگار ہوں،
فَلَا تُخَيِّبْ دُعَاۤئِي
خدایا میری دعاؤں کو ناامید نہ کرنا
يَا مَنْ لَا يَخِيْبُ عَلَيْهِ سَاۤئِلٌ [السَّاۤئِلُ]
تیری بارگاہ میں کوئی سائل نا امید نہیں ہوتا ہے
وَ لَا يَنْقُصُهُ نَاۤئِلٌ
اور تیری جزا کم نہیں ہوتی ہے۔
فَاِنِّيْ لَمْ اٰتِكَ ثِقَةً بِعَمَلٍ صَالِحٍ عَمِلْتُهُ
میں کسی نیک عمل کے بھروسے
وَ لَا لِوِفَادَةِ مَخْلُوْقٍ رَجَوْتُهُ
یا کسی مخلوق کی سفارش کے سہارے حاضر نہیں ہوا ہوں
اَتَيْتُكَ مُقِرًّا عَلٰى نَفْسِيْ بِالْاِسَاۤءَةِ وَ الظُّلْمِ،
بلکہ میں اپنے نفس کے بارے میں برائی اور گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے
مُعْتَرِفًا بِاَنْ لَّا حُجَّةَ لِيْ وَ لَا عُذْرَ
اس اعتراف کے ساتھ حاضر ہوا ہوں کہ میرے پاس نہ کوئی دلیل ہے اور نہ کوئی عذر ہے۔
اَتَيْتُكَ اَرْجُوْ عَظِيْمَ عَفْوِكَ
تیری عظیم معافی کا امیدوار ہوں جس کے ذریعہ تو نے
الَّذِيْ عَفَوْتَ [عَلَوْتَ] بِهِ [عَلٰى] عَنِ الْخَاۤطِئِيْنَ [الْخَطَّاۤئِيْنَ]
خطاکاروں کو معاف کیا ہے اور
فَلَمْ يَمْنَعْكَ طُوْلُ عُكُوْفِهِمْ عَلٰى عَظِيْمِ الْجُرْمِ
گنہگاروں کا مسلسل بڑے بڑے جرم کرتے رہنا تجھے اس بات سے روک نہیں سکا ہے
اَنْ عُدْتَ عَلَيْهِمْ بِالرَّحْمَةِ
کہ تو ان پر مہربانی کرے
فَيَا مَنْ رَحْمَتُهُ وَاسِعَةٌ
اے وہ خدا جس کی رحمت وسیع ہے
وَ عَفْوُهُ عَظِيْمٌ
اور جس کی مغفرت عظیم ہے۔
يَا عَظِيْمُ يَا عَظِيْمُ يَا عَظِيْمُ
اے میرے عظیم، اے میرے بزرگ خدا، اے میرے باعظمت خدا
لَا يَرُدُّ غَضَبَكَ اِلَّا حِلْمُكَ
تیرے غضب کو سوائے تیرے حلم کے کوئی روک نہیں سکتا ہے
وَ لَا يُنْجِيْ مِنْ سَخَطِكَ اِلَّا التَّضَرُّعُ اِلَيْكَ
اور تیری ناراضگی سے سوائے فریاد کے کوئی بچا نہیں سکتا ہے۔
فَهَبْ لِيْ يَاۤ اِلٰهِيْ فَرَجًا
مجھے اپنی قدرتِ کاملہ سے سکون عطا فرما
بِالْقُدْرَةِ الَّتِيْ تُحْيِيْ بِهَا مَيْتَ الْبِلَادِ،
جس کے ذریعہ تو مردہ شہروں کو زندہ کرتا ہے
وَ لَا تُهْلِكْنِيْ غَمًّا حَتّٰى تَسْتَجِيْبَ لِيْ
اور مجھے کسی غم سے ہلاک نہ کردینا
وَ تُعَرِّفَنِي الْاِجَابَةَ فِي دُعَاۤئِي
یہاں تک کہ تو میری دعا قبول کرلے
وَ اَذِقْنِيْ طَعْمَ الْعَافِيَةِ اِلٰى مُنْتَهٰى اَجَلِيْ
اور مجھے اس قبولیت کو دکھلادے مجھے تمام زندگی عافیت کا ذائقہ عطا فرمانا
وَ لَا تُشْمِتْ بِيْ عَدُوِّيْ
اور دشمنوں کو طعنے دینے کا موقع نہ دینا،
وَ لَا تُسَلِّطْهُ عَلَيَّ
نہ انھیں میری گردن پر
وَ لَا تُمَكِّنْهُ مِنْ عُنُقِيْ
مسلّط کرنا۔
اَللّٰهُمَّ [اِلٰهِيْ] اِنْ وَضَعْتَنِيْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَرْفَعُنِي
میرے خدا اگر تونے مجھے گرادیا تو اٹھانے والا کوئی نہیں ہے
وَ اِنْ رَفَعْتَنِيْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَضَعُنِيْ
اور اگر تونے بلند کردیا تو کوئی مجھے گرا نہیں سکتا ہے۔
وَ اِنْ اَهْلَكْتَنِيْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَعْرِضُ لَكَ فِي عَبْدِكَ
اگر تو نے ہلاک کردیا تو کون ہے جو تجھ سے میرے بارے میں سفارش کرے
اَوْ يَسْاَلُكَ عَنْ اَمْرِهِ،
یا میرے معاملہ کے بارے میں سوال کرے
وَ قَدْ عَلِمْتُ اَنَّهُ لَيْسَ فِي حُكْمِكَ ظُلْمٌ
میں جانتا ہوں کہ تیرے فیصلہ میں کوئی ظلم نہیں ہوتا ہے
وَ لَا فِي نَقِمَتِكَ عَجَلَةٌ
اور تیرے عذاب میں جلدی نہیں ہوتی ہے
وَ اِنَّمَا يَعْجَلُ مَنْ يَخَافُ الْفَوْتَ
کہ جلدی وہ کرتا ہے جسے قبضہ سے نکل جانے کا خطرہ ہوتا ہے
وَ اِنَّمَا يَحْتَاجُ اِلَى الظُّلْمِ الضَّعِيْفُ
اور ظلم وہ کرتا ہے جو خود کمزور ہوتا ہے ۔
وَ قَدْ تَعَالَيْتَ يَاۤ اِلٰهِيْ عَنْ ذٰلِكَ عُلُوًّا كَبِيرًا
تیری ذات ان باتوں سے بہت زیادہ بلند و بالا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ فَاَعِذْنِيْ
خدایا میں تیری پناہ چاہتا ہوں مجھے پناہ دے دے۔
وَ اَسْتَجِيْرُ بِكَ فَاَجِرْنِيْ
میں امان کا طلبگار ہوں مجھے امان دے دے
وَ اَسْتَرْزِقُكَ فَارْزُقْنِيْ
روزی چاہتا ہوں مجھے روزی عطا فرما۔
وَ اَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ فَاكْفِنِيْ
میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں تو میرے لیے کافی ہوجا
وَ اَسْتَنْصِرُكَ عَلٰى عَدُوِّيْ [عَدُوِّكَ] فَانْصُرْنِيْ
میں دشمن کے مقابلہ میں تجھ سے مدد چاہتا ہوں لہٰذا میری مدد فرما۔
وَ اَسْتَعِيْنُ بِكَ فَاَعِنِّيْ
میں اعانت کا طلبگار ہوں لہٰذا اعانت فرما
وَ اَسْتَغْفِرُكَ يَاۤ اِلٰهِيْ فَاغْفِرْ لِيْ
میں تجھ سے استغفار کرتا ہوں لہٰذا مجھے معاف کردے۔
اٰمِيْنَ اٰمِيْنَ اٰمِيْنَ۔
آمین آمین آمین
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ اللهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ …
اے اللہ ! تو ہی وہ خدا ہے جو جہانوں کا رب ہے۔۔۔۔