ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا مَنْ دَعَاهُ الْمُضْطَرُّوْنَ فَاَجَابَهُمْ
اے وہ خدا جس سے پریشان حالوں نے دعا کی تو اس نے قبول کرلی۔
وَالْتَجَاَ اِلَيْهِالْخَاۤئِفُوْنَ فَامَنَهُمْ
خوف زدہ لوگوں نے اس کی پناہ چاہی تو اس نے امن دے دیا،
وَعَبَدَهُ الطَّاۤئِعُوْنَ فَشَكَرَ هُمْ
اطاعت گذاروں نے عبادت کی تو قبول کرلیا۔
وَ شَكَرَهُ الْمُؤْمِنُوْنَ فَحَبَاهُمْ
مومنین نے شکر کیا تو انھیں عطا کردیا،
وَ اَطَاعُوْهُ فَعَصَمَهُمْ
اطاعت کی تو انھیں محفوظ کردیا،
وَ سَئَلُوْهُ فَاَعْطَاهُمْ
سوال کیا تو انھیں عطا کردیا
وَ نَسُوْا نِعَمَتَهُ فَلَمْ يُخْلِ شُكْرَهُ مِنْ قُلُوْبِهِمْ
اور جو اس کی نعمت کو بھول گئے ان کے دلوں کو شکر سے خالی نہیں کیا
وَامْتَنَّ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يَجْعَلِ اسْمَهَ مَنْسِيًّا عِنْدَهُمْ
بلکہ ان پر احسان کیا اور اپنے نام کو ان کی نگاہ میں قابلِ فراموش نہیں بنایا۔
اَسْئَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ
خدایا حضرت محمد بن علی
عَلَيْهِمَا السَّلَامُ
علیہما السلام کا واسطہ دیتے ہوئے
حُجَّتِكَ الْبَالِغَةِ
جو تیری حجّتِ بالغہ
وَ نِعْمَتِكَ السَّابِغَةِ
اور تیری نعمتِ کاملہ ہیں
وَ مَحَجَّتِكَ الْوَاضِحَةِ
تیرا واضح اور روشن راستہ ہیں
وَ اُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَىْ حَوَاۤئِجِىْ
اور انھیں کو مقدّم کرکے میری حاجتوں کو پورا عطا فرما۔