ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
صلوات بر پیغمبر اکرمؐ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
خدایا رحمت نازل فرما حضرت محمد پر جس طرح انھوں نے تیری وحی کا بار اٹھایا اور تیرے پیغامات کو پہونچایا اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح انھوں نے تیرے حلال کو حلال اور تیرے حرام کو حرام قرار دیا۔اور تیری کتاب کی تعلیم دی۔ اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح انھوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور تیرے دین کی دعوت دی اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح انھوں نے تیرے وعدہ کی تصدیق کی اور تیرے عذاب سے بندوں کو ڈرایا اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح تو نے ان کے ذریعہ گناہوں کو بخش دیا اور عیوب کی پردہ پوشی کی اور رنج و غم کو دور کیا اور رحمت فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح تو نے ان کے ذریعہ بد بختی کو دور کیا اور غموں کا علاج کیا اور دعاؤں کا قبول کیا اور بلاؤں سے نجات دی اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح تو نے ان کے ذریعہ بندوں پر رحم کیا اور شہروں کو زندہ کیا اور جابروں کی کمر توڑدی اور فرعونوں کو ہلاک کر دیا اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح تو نے ان کے ذریعہ اموال میں اضافہ فرمایا اور ہولناک موارد سے محفوظ رکھا اور بتوں کو توڑ دیا اور انسانوں پر مہربانی فرمائی اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ پر جس طرح تو نے ان کو بہترین دین کے ساتھ بھیجا اور ان کے ذریعہ ایمان کو عزت دی اور بتوں کو ہلاک کر دیا اور اپنے بیت الحرام کو مکرم بنادیا اور رحمت نازل فرما حضرت محمدؐ اور ان کے اہلبیتؑ طاہرین نیک کردار پر اور تیرا سلام ان کے لئے ہو۔
كَمَا حَمَلَ وَحْيَكَ
وَ بَلَّغَ رِسَالَاتِكَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَا اَحَلَّ حَلَالَكَ
وَ حَرَّمَ حَرَامَكَ
وَ عَلَّمَ كِتَابَكَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَاۤ اَقَامَ الصَّلَاةَ
وَ اٰتَى الزَّكَاةَ
وَ دَعَاۤ اِلٰى دِيْنِكَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَا صَدَّقَ بِوَعْدِكَ
وَ اَشْفَقَ مِنْ وَعِيْدِكَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَا غَفَرْتَ بِهِ الذُّنُوْبَ
وَ سَتَرْتَ بِهِ الْعُيُوْبَ
وَ فَرَّجْتَ بِهِ الْكُرُوْبَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَا دَفَعْتَ بِهِ الشَّقَاۤءَ
وَ كَشَفْتَ بِهِ الْغَمَّاۤءَ
وَ اَجَبْتَ بِهِ الدُّعَاۤءَ
وَ نَجَّيْتَ بِهِ مِنَ الْبَلَاۤءِ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَا رَحِمْتَ بِهِ الْعِبَادَ
وَ اَحْيَيْتَ بِهِ الْبِلَادَ
وَ قَصَمْتَ بِهِ الْجَبَابِرَةَ
وَ اَهْلَكْتَ بِهِ الْفَرَاعِنَةَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَاۤ اَضْعَفْتَ بِهِ الْاَمْوَالَ
وَ اَحْرَزْتَ بِهِ مِنَ الْاَهْوَالِ
وَ كَسَرْتَ بِهِ الْاَصْنَامَ
وَ رَحِمْتَ بِهِ الْاَنَامَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
كَمَا بَعَثْتَهُ بِخَيْرِ الْاَدْيَانِ
وَ اَعْزَزْتَ بِهِ الْاِيْمَانَ
وَ تَبَّرْتَ بِهِ الْاَوْثَانَ
وَ عَظَّمْتَ بِهِ الْبَيْتَ الْحَرَامَ
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
وَ اَهْلِ بَيْتِهِ الطَّاهِرِيْنَ الْاَخْيَارِ
وَ سَلَّمَ تَسْلِيْمًا ۔