(سید بن طاؤس نے مہج الدعوت میں امیر المومنین علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ رسول اکرمؐ نے یہ دعا مجھے تعلیم فرمائی ہے اور فرمایا ہےکہ ہر رنج و راحت میں اس دعا کی تلاوت کرو۔ اور اپنے بعد اپنے جانشین کو اس کی دعوت دو اور آخر حیات تک اس کا سلسلہ جاری رکھوں اور فرمایا ہے کہ یا علی ہر صبح و شام اس دعا کو پڑھو کہ یہ عرش الٰہی کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ اس کے بعد ابی بن کعب نے خواہش کی کہ یا رسول اکرمؐ اس دعا کی فضیلت کو بیان فرمائیں تو آنحضرت نے اس کے بیشمار ثواب میں سے بعض چیزوں کا تذکرہ فرمایا جنھیں کتاب مہج الدعوات میں دیکھا جا سکتا ہے۔اصل دعا یہ ہے۔)
ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ وہ بادشاہ حق مبین ہے۔ بغیر کسی وزیر کے تدبیر کرنے والا اور بغیر بندوں کے مشورہ کے عمل کرنے والا۔ وہ سب سے اول ہے جس کی کوئی توصیف ممکن نہیں ہے اور ساری خلوقات کے بعد تک وہ رہنے والا ہے۔ اس کی ربوبیت عظیم ہے۔ وہ آسمان و زمین کا نور، ان کا خالق اور ان کا موجد ہے۔ اس نے دونوں کو بغیر کسی ستون کے خلق کیا ہے اور پھر الگ الگ کر دیا ہے کہ آسمان اس کے امر کی اطاعت کے لئے قائم ہو گئے اور زمین اپنی کیلوں کی بنا پر ٹھہر گئی۔ اس کے بعد پروردگار آسمان پر حاوی تھا تو اس نے عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا۔ جو کچھ زمین و آسمان اور ان کے درمیان اور جو زمین ہے، سب اسی کا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ خدایا کہ تو ہی خدا ہے۔ جسے تو گرا دے اسے کوئی اٹھانے والا نہیں ہے اور جسے تو اٹھا دے اسےکوئی گرانے والا نہیں ہے۔ جسے تو ذلیل کر دے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے اور جسے تو عزت دیدے اسے ذلیل کرنے والا نہیں ہے۔ جسے تو عطا کردے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جسے تو روک دے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے۔ تو وہ خدا ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ تو اس وقت بھی تھا جب آسمانوں کی بنا نہ تھی اور زمین کا فرش نہ تھا۔نہ چمکتا سورج، نہ تاریک رات اور نہ روشن دن، نہ گہرے سمندر نہ مستحکم پہاڑ۔ نہ سیا ہ ستارے اور نہ تابناک چاند۔نہ چلتی ہوائیں اور نہ برستے بادل۔ نہ چمکتی برق اور نہ ےتسبیح کرتی ہوئی گرج۔ نہ سانس لیتی ہوئی روح اور نہ اڑتے ہوئے طائر۔ نہ بھڑکتی ہوئی آگ اور نہ بہتا ہوا پانی۔ تو ہر شئے سے پہلے تھا اور تو نے ہی ہر شئے کو ایجاد کیاہے۔ تو ہر شئے پر قادر ہے اور ہر شئے کا موجد ہے۔ تو نے ہی مالداری، فقیری، حیات، موت، مسرت اور گریہ عطا فرمایا ہے۔ عرش پر تیرا اقتدارہے۔ تو با برکت اور بلند و بالا ہے۔ تو ہی وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ خلق کرنے والا اور مدد کرنے والا۔ تیرا امر غالب، تیرا علم نافذ۔ تیری تدبیر عجیب و غریب تیرا وعدہ سچا۔ تیرا قول برحق۔ تیرا فیصلہ عادلانہ۔ تیرا کلام ہدایت۔ تیری وحی نور۔ تیری رحمت وسیع۔ تیری معافی عظیم۔ تیرا فضل کثیر اور تیری عطا بیشمار ہے۔ تیرا رشتہ مضبوط اور تیری امداد ہمیشہ مہیا ہے۔تیرا ہمسایہ صاحب عزت ہے اور تیرا عذاب شدید اور تیرا انتقام سخت ہے۔ تو اے پروردگار ہر فریاد کی منزل ہے۔ ہر مجمع میں حاضر۔ ہر راز کا گواہ۔ ہر حاجت کی منزل آخر۔ ہر رنج کا دور کرنے والا۔ ہر مسکین کا سرمایہ۔ ہر بھاگے ہوئے کا قلعہ اور ہر خوفزدہ کی امان ہے۔ تو ضعیفوں کے لئے حرز،فقیروں کے لئے خزانہ غمزدہ کے لئے باعث نشاط، نیک کرداروں کے لئے مددگار ہے۔ یہ ہے ہمارا پروردگار جن کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ تو ہر اس بندہ کے لئے کافی ہے جو تجھ پر بھروسہ کرے اور اس کی پناہ ہے جو تیری پناہ لے۔ اور تیری طرف فریاد کرے ہر طالب حفاظت کا محافظ ہے اور ہر طالب انتقام کا مددگار ہے۔استغفار کرنے والوں کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ تو جابروں پر قہر کرنے والا عظیموں سے عظیم تر اور بزرگوں سے بزرگ تر ہے۔ آقاؤں کا آقا مولاؤں کا مولاہے۔ فریادیوں کا فریاد رس۔ رنجیدہ لوگوں کو سکون دینے والا، مضطر لوگوں کی دعا قبول کرنے والا، بہترین سننے والا۔بہترین دیکھنے والا۔بہترین فیصلہ کرنے والا اور بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔ سب سے زیادہ مہربان سب سے بہتر بخشنے والا۔ مومنین کی حاجتوں کا پورا کرنے والا اور نیک کرداروں کا فریاد رس ہے۔ تو وہ خدا ہے جس کے علا وہ کوئی خدا نہیں ہے اور تو رب العالمین ہے۔ تو خالق ہے میں مخلوق ہوں۔ تو مالک ہے اور مملوک ہوں۔ تو رب ہے اور میں بندہ ہوں۔ تو رازق ہے اور میں طالب رزق ہوں۔ تو مطیع ہے اور میں سائل ہوں۔ تو کریم ہے اور میں بخیل ہوں۔ تو قوی ہے اور میں ضعیف ہوں۔ تو صاحب عزت ہے اور میں ذلیل ہوں۔ تو غنی ہے اور میں فقیر ہوں۔ تو آقا ہےاور بندہ ہوں۔ تو بخشنے والا ہےاور میں بدعمل ہوں۔ تو عالم ہے اور میں جاہل ہوں۔ تو حلیم ہے اور میں جلد باز ہوں۔ تو رحمٰن ہے اور میں قابل رحم ہوں۔ تو عافیت دینے والا ہے اور میں مبتلا ہوں۔ تو قبول کرنے والا ہے اور میں مضطر ہوں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی وہ خدا ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور تو بندوں کو بلا سوال عطا کرنے والا ہے۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تو خدائے واحد و یکتا و بے نیاز اور یگانہ ہے۔تیری ہی طرف سب کی بازگشت ہے۔ اللہ، محمؐد اور ان کے اہل بیت طیبین و طاہرینؑ پر رحمت نازل کرے۔ خدایا میرے گناہوں کو معاف کردے، میرے عیوب کی پردہ پوشی فرما۔ میرے لئے رحمت اور رزق وسیع کے دروازے کھول دے۔ اے بہترین رحم کرنے والے۔ ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جو رب العالمین ہے وہی ہمارے لئے کافی ہے اور وہی بہترین ذمہ دار ہے۔ خدائے علی و عظیم کے علاوہ نہ کوئی طاقت ہے اور نہ کوئی توانائی۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ
ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے
لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ
وہ بادشاہ حق مبین ہے۔
الْمُدَبِرُّ بِلَا وَزِيْرٍ
بغیر کسی وزیر کے تدبیر کرنے والا
وَلَا خَلْقٍ مِنْ عِبَادِهِ يَسْتَشِيْرُ،
اور بغیر بندوں کے مشورہ کے عمل کرنے والا۔
الْاَوَّلُ غَيْرُ مَوْصُوْفٍ (مَصْرُوْفٍ)،
وہ سب سے اوّل ہے جس کی کوئی توصیف ممکن نہیں ہے
وَالْبَاقى بَعْدَ فَنَاۤءِ الْخَلْقِ،
اور ساری مخلوقات کے بعد تک وہ رہنے والا ہے۔
الْعَظِيْمُ الرُّبُوْبِيَّةِ،
اس کی ربوبیت عظیم ہے۔
نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرَضِيْنَ
وہ آسمان و زمین کا نور،
وَفَاطِرُهُمَا وَمُبْتَدِعُهُمَا
ان کا خالق اور ان کا موجد ہے۔
بِغَيْرِ عَمَدٍ خَلَقَهُمَا وَفَتَقَهُمَا فَتْقًا
اس نے دونوں کو بغیر کسی ستون کے خلق کیا ہے اور پھر الگ الگ کر دیا ہے کہ
فَقَامَتِ السَّمَاوَاتُ طَاۤئِعَاتٍ بِاَمْرِهِ
آسمان اس کے امر کی اطاعت کے لئے قائم ہو گئے
وَاسْتَقَرَّتِ الْاَرْضُوْنَ (الْاَرْضِ) بِاَوْتَادِهَا فَوْقَ الْمَاۤءِ،
اور زمین اپنی کیلوں کی بنا پر ٹھہر گئی۔
ثُمَّ عَلَا رَبُّنَا فِىْ السَّمَاوَاتِ الْعُلٰى
اس کے بعد پروردگار آسمان پر حاوی تھا
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى،
تو اس نے عرش پر اپنا اقتدار قائم کیا۔
لَهُ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ
جو کچھ زمین و آسمان
وَمَا بَيْنَهُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰى،
اور ان کے درمیان اور جو زمین ہے، سب اسی کا ہے۔
فَاَنَا اَشْهَدُ بِاَنَّكَ اَنْتَ اللهُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدایا کہ تو ہی خدا ہے۔
لَا رَافِعَ لِمَا وَضَعْتَ،
جسے تو گرا دے اسے کوئی اٹھانے والا نہیں ہے
وَلَا وَاضِعَ لِمَا رَفَعْتَ،
اور جسے تو اٹھا دے اسے کوئی گرانے والا نہیں ہے۔
وَلَا مُعِزَّ لِمَنْ اَذْلَلْتَ،
جسے تو ذلیل کردے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے
وَلَا مُذِلَّ لِمَنْ اَعْزَزْتَ،
اور جسے تو عزت دے دے اُسے ذلیل کرنے والا نہیں ہے۔
وَلَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَيْتَ،
جسے تو عطا کردے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے
وَلَا مُعْطِىَ لِمَا مَنَعْتَ،
اور جسے تو روک دے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے۔
وَاَنْتَ اللهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو وہ خدا ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
كُنْتَ اِذْ لَمْ تَكُنْ سَمَاۤءٌ مَبْنِيَّةٌ
تو اس وقت بھی تھا جب آسمانوں کی بنا نہ تھی
وَلَا اَرْضٌ مَدْحِيَّةٌ
اور زمین کا فرش نہ تھا۔
وَلَا شَمْسٌ مُضِيْـئَةٌ
نہ چمکتا سورج،
وَلَا لَيْلٌ مُظْلِمٌ،
نہ تاریک رات
وَلَا نَهَارٌ مُضِيْىءٌ،
اور نہ روشن دن،
وَلَا بَحْرٌ لُجِّىٌّ
نہ گہرے سمندر
وَلَا جَبَلٌ رَاسٍ،
نہ مستحکم پہاڑ۔
وَلَا نَجْمٌ سَّارٍ،
نہ سیا ہ ستارے
وَلَا قَمَرٌ مُنِيْرٌ،
اور نہ تابناک چاند۔
وَلَا رِيْحٌ تَهُبُّ،
نہ چلتی ہوائیں
وَلَا سَحَابٌ يَسْكُبُ،
اور نہ برستے بادل۔
وَلَا بَرْقٌ يَلْمَعُ،
نہ چمکتی برق
وَلَا رَعْدٌ يُسَبِّحُ،
اور نہ تسبیح کرتی ہوئی گرج۔
وَلَا رُوْحٌ تَنَفَّسُ،
نہ سانس لیتی ہوئی روح
وَلَا طَاۤئِرٌ يَطِيْرُ،
اور نہ اڑتے ہوئے طائر۔
وَلَا نَارٌ تَتَوَقَّدُ،
نہ بھڑکتی ہوئی آگ
وَلَا مَاۤءٌ يَطَّرِدُ
اور نہ بہتا ہوا پانی۔
كُنْتَ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ
تو ہر شئے سے پہلے تھا
وَكَوَّنْتَ كُلَّ شَيْءٍ
تو نے ہی ہر شئے کو ایجاد کیاہے۔
وَقَدَرْتَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ
تو ہر شئے پر قادر ہے
وَابْتَدَعْتَ كُلَّ شَيْءٍ
اور ہر شئے کا موجد ہے۔
وَاَغْنَيْتَ وَاَفْقَرْتَ
تو نے ہی مالداری، فقیری،
وَ اَمَتَّ وَاَحْيَيْتَ
حیات، موت،
وَاَضْحَكْتَ وَاَبْكَيْتَ
مسرت اور گریہ عطا فرمایا ہے۔
وَعَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَيْتَ
عرش پر تیرا اقتدارہے۔
فَتَبَارَكْتَ يَا اَللهُ وَ تَعَالَيْتَ،
تو با برکت اور بلند و بالا ہے۔
اَنْتَ اللهُ الَّذِىْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو ہی وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
الْخَلَّاقُ الْمُعِيْنُ (الْعَلِيْمُ)
خلق کرنے والا اور مدد کرنے والا۔
اَمْرُكَ غَالِبٌ
تیرا امر غالب،
وَعِلْمُكَ نَافِذٌ،
تیرا علم نافذ۔
وَكَيْدُكَ غَرِيْبٌ،
تیری تدبیر عجیب و غریب
وَوَعْدُكَ صَادِقٌ،
تیرا وعدہ سچّا۔
وَقَوْلُكَ حَقٌّ
تیرا قول برحق۔
وَحُكْمُكَ عَدْلٌ،
تیرا فیصلہ عادلانہ۔
وَكَلَامُكَ هُدًى،
تیرا کلام ہدایت۔
وَوَحْيُكَ نُوْرٌ،
تیری وحی نور۔
وَرَحْمَتُكَ وَاسِعَةٌ،
تیری رحمت وسیع۔
وَعَفْوُكَ عَظِيْمٌ،
تیری معافی عظیم۔
وَفَضْلُكَ كَثِيْرٌ،
تیرا فضل کثیر
وَعَطَاؤُكَ جَزِيْلٌ،
اور تیری عطا بیشمار ہے۔
وَحَبْلُكَ مَتِيْنٌ،
تیرا رشتہ مضبوط
وَاِمْكَانُكَ عَتِيْدٌ،
اور تیری امداد ہمیشہ مہیّا ہے۔
وَجَارُكَ عَزِيْزٌ،
تیرا ہمسایہ صاحب عزت ہے
وَبَاْسُكَ شَدِيْدٌ،
اور تیرا عذاب شدید
وَمَكْرُكَ مَكِيْدٌ،
اور تیرا انتقام سخت ہے۔
اَنْتَ يَا رَبِ مَوْضِعُ كُلِّ شَكْوٰى
تو اے پروردگار ہر فریاد کی منزل ہے۔
وَحَاضِرُ كُلِّ مَلَاۤءٍ
ہر مجمع میں حاضر۔
وَشَاهِدُ كُلِّ نَجْوٰى،
ہر راز کا گواہ۔
مُنْتَهٰى كُلِّ حَاجَةٍ
ہر حاجت کی منزل آخر۔
مُفَرِّجُ كُلِّ حُزْنٍ (حَزِيْنٍ)
ہر رنج کا دور کرنے والا۔
غِنٰى كُلِّ مِسْكِيْنٍ
ہر مسکین کا سرمایہ۔
حِصْنُ كُلِّ هَارِبٍ
ہر بھاگے ہوئے کا قلعہ
اَمَانُ كُلِّ خَاۤئِفٍ،
اور ہر خوف زدہ کی امان ہے۔
حِرْزُ الضُّعَفَاۤءِ
تو ضعیفوں کے لئے حرز،
كَنْزُ الْفُقَرَاۤءِ،
فقیروں کے لئے خزانہ
مُفَرِّجُ الْغَمَّاۤءِ
غم زدہ کے لئے باعث نشاط،
مُعِيْنُ الصَّالِحِيْنَ،
نیک کرداروں کے لئے مددگار ہے۔
ذٰلِكَ اللهُ رَبُّنَا لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ،
یہ ہے ہمارا پروردگار جن کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
تَكْفٰى مِنْ عِبَادِكَ مَنْ تَوَكَّلَ عَلَيْكَ
تو ہر اس بندہ کے لئے کافی ہے جو تجھ پر بھروسہ کرے
وَاَنْتَ جَارُ مَنْ لَاذَ بِكَ وَتَضَرَّعَ اِلَيْكَ
اور اس کی پناہ ہے جو تیری پناہ لے۔ اور تیری طرف فریاد کرے
عِصْمَةُ مَنِ اعْتَصَمَ بِكَ
ہر طالب حفاظت کا محافظ ہے
نَاصِرُ مَنِ انْتَصَرَ بِكَ
اور ہر طالب انتقام کا مددگار ہے۔
تَغْفِرُ الذُّنُوْبَ لِمَنِ اسْتَغْفَرَكَ،
استغفار کرنے والوں کے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔
جَبَّارُ الْجَبَابِرَةِ،
تو جابروں پر قہر کرنے والا
عَظِيْمُ الْعُظَمَاۤءِ
عظیموں سے عظیم تر
كَبِيْرُ الْكُبَرَاۤءِ،
اور بزرگوں سے بزرگ تر ہے۔
سَيِّدُ السَّادَاتِ
آقاؤں کا آقا
مَوْلَى الْمَوَالِىْ
مولاؤں کا مولاہے۔
صَرِيْخُ الْمُسْتَصْرِخِيْنَ
فریادیوں کا فریاد رس۔
مُنَفِّسٌ عَنِ الْمَكْرُوْبِيْنَ،
رنجیدہ لوگوں کو سکون دینے والا،
مُجِيْبُ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ
مضطر لوگوں کی دعا قبول کرنے والا،
اَسْمَعُ السَّامِعِيْنَ
بہترین سننے والا۔
اَبْصَرُ النَّاظِرِيْنَ
بہترین دیکھنے والا۔
اَحْكَمُ الْحَاكِمِيْنَ
بہترین فیصلہ کرنے والا
اَسْرَعُ الْحَاسِبِيْنَ
اور بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔
اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ
سب سے زیادہ مہربان
خَيْرُ الغَافِرِيْنَ،
سب سے بہتر بخشنے والا۔
قَاضِىْ حَوَاۤئِجِ الْمُؤْمِنِيْنَ
مومنین کی حاجتوں کا پورا کرنے والا
مُغِيْثُ الصَّالِحِيْنَ
اور نیک کرداروں کا فریاد رس ہے۔
اَنْتَ اللهُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو وہ خدا ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
رَبُّ الْعَالَمِيْنَ،
اور تو رب العالمین ہے۔
اَنْتَ الْخَالِقُ وَاَنَا الْمَخْلُوْقُ
تو خالق ہے میں مخلوق ہوں۔
وَاَنْتَ الْمَالِكُ وَاَنَا الْمَمْلُوْكُ
تو مالک ہے اور مملوک ہوں۔
وَاَنْتَ الرَّبُّ وَاَنَا الْعَبْدُ
تو رب ہے اور میں بندہ ہوں۔
وَاَنْتَ الرَّازِقُ وَاَنَا الْمَرْزُوْقُ
تو رازق ہے اور میں طالب رزق ہوں۔
وَاَنْتَ الْمُعْطِىْ وَاَنَا السَّاۤئِلُ
تو مطیع ہے اور میں سائل ہوں۔
وَاَنْتَ الْجَوَادُ وَاَنَا الْبَخِيْلُ،
تو کریم ہے اور میں بخیل ہوں۔
وَاَنْتَ الْقَوِىُّ وَاَنَا الضَّعِيْفُ
تو قوی ہے اور میں ضعیف ہوں۔
وَاَنْتَ الْعَزِيْزُ وَاَنَا الذَّلِيْلُ،
تو صاحب عزّت ہے اور میں ذلیل ہوں۔
وَاَنْتَ الْغَنِىُّ وَاَنَا الْفَقِيْرُ،
تو غنی ہے اور میں فقیر ہوں۔
وَاَنْتَ السَّيِّدُ وَاَنَا الْعَبْدُ،
تو آقا ہےاور بندہ ہوں۔
وَاَنْتَ الْغَافِرُ وَاَنَا الْمُسِيْئُ
تو بخشنے والا ہےاور میں بدعمل ہوں۔
وَاَنْتَ الْعَالِمُ وَاَنَا الْجَاهِلُ،
تو عالم ہے اور میں جاہل ہوں۔
وَاَنْتَ الْحَلِيْمُ وَاَنَا الْعَجُوْلُ،
تو حلیم ہے اور میں جلد باز ہوں۔
وَاَنْتَ الرَّحْمٰنُ وَاَنَا الْمَرْحُوْمُ،
تو رحمٰن ہے اور میں قابل رحم ہوں۔
وَاَنْتَ الْمُعَافِىْ وَاَنَا الْمُبْتَلٰى،
تو قبول کرنے والا ہے
وَاَنْتَ الْمُجِيْبُ وَاَنَا الْمُضْطَرُّ،
اور میں مضطر ہوں
وَاَنَا اَشْهَدُ بِانَّكَ اَنْتَ اللهُ
اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ
لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو ہی وہ خدا ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
الْمُعْطِىْ عِبَادَكَ بِلَا سُؤَالٍ،
اور تو بندوں کو بِلا سوال عطا کرنے والا ہے۔
وَاَشْهَدُ بِاَنَّكَ اَنْتَ اللهُ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تو خدائے
الْوَاحِدُ الْاَحَدُ الْمُتَفَرِّدُ الصَّمَدُ الْفَرْدُ
واحد و یکتا و بے نیاز اور یگانہ ہے۔
وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ،
تیری ہی طرف سب کی بازگشت ہے۔
وَصَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاَهْلِ بَيْتِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ
اللہ، محمؐد اور ان کے اہل بیت طیبین و طاہرینؑ پر رحمت نازل کرے۔
وَاغْفِرْ لِىْ ذُنُوبِىْ
خدایا میرے گناہوں کو معاف کردے،
وَاسْتُرْ عَلَىَّ عُيُوُبِىْ
میرے عیوب کی پردہ پوشی فرما۔
وَافْتَحْ لِىْ مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَرِزْقًا وَاسِعًا
میرے لئے رحمت اور رزق وسیع کے دروازے کھول دے۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے بہترین رحم کرنے والے۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
ساری حمد اس اللہ کے لئے ہے جو رب العالمین ہے
وَحَسْبُنَا اللهُ وَنْعِمَ الْوَكِيْلُ
وہی ہمارے لئے کافی ہے اور وہی بہترین ذمہ دار ہے۔
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ
خدائے علی و عظیم کے علاوہ نہ کوئی طاقت ہے اور نہ کوئی توانائی۔